عمرکوٹ،الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے غریب ،بیواہ اور مستحق خواتین میں گرم کمبل اور رضائیاں تقسیم کی گئیں

جمعرات 13 جنوری 2022 17:57

عمرکوٹ۔13جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔13 جنوری2022ء) :الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے موسم سرما کے پیش نظر غریب بیواہ اور مستحق خواتین میں گرم کمبل اور رضائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن عمرکوٹ خواتین ونگ کی جانب سے سرد موسم کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ذمہ داران محترمہ نسیم اشرف اور ساجدہ نجیب نے منعقدہ ایک تقریب میں عمرکوٹ اور اس کے گردو نواح کی یتیم،غریب بیواہ،بے سہارا، اور مستحق خواتین میں گرم کمبل اور رضائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نسیم اشرف اور ساجدہ نجیب نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں