سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی رحمدانی اکیڈمی کی طرف سے بھرپور عقیدت و احترام کیساتھ منائی گی

بدھ 19 جنوری 2022 00:23

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سماجی رہنما رسول بخش رحمدانی نے کہاہے کہ سید علی مردان شاہ غریب دوست لوگوں کے دکھ درد بانٹنے والی شخصیت تھی مرحوم سید علی مردان کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔پریس کلب ہال میں سندھ کے نامور سیاستدان سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی علی مردان شاہ کی دوسری برسی رحمدانی اکیڈمی کی جانب سے منائی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے رحمدانی اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحمدانی نے کہا کہ سید علی مردان شاہ دوستوں کے دوست اور عوامی خدمت گار اصول پرست اور سماجی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں عمرکوٹ کی عوام کے لئے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کام کئے غریبوں کی خدمت کی آج ہم سائیں علی مردان شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے جمع ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب خطاب سے کرتے ہوئے سرپرست اعلی پریس کلب عمرکوٹ حاجی گل حسن آریسر نے کہا کہ حاجی علی مردان شاہ سیاست کی دنیاکی ایک انمول ہیراتھے۔ معروف سماجی رہنما ڈاکٹر لال چند کھتری اورسماجی رہنماڈاکٹر محمد شفیع بجیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حاجی علی مردان شاہ سیاست کی دنیامیں جوڑتوڑ کے بے تاج بادشاہ تھے مرحوم سید علی مردان شاہ کی کمی ہمیں آج بھی محسوس ہوتی ہے سماجی رہنما اور ماہر ریٹائرڈ استاد خدا بخش ہالیپوتو نے کہا کہ پریس کلب عمرکوٹ میں رحمدانی اکیڈمی ہمیشہ کی طرح نامور سماجی شخصیات اور سیاستدانوں کی برسیاں مناتی آرہی ہے مرحوم سید حاجی علی مردان شاہ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی رہنمائوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آخر سید علی مردان شاہ کے ایصال ثواب کیلیے دعا اور لنگر تقسیم بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں