عمر کوٹ: پرائمری اسکول کی خستہ حال دیوار کھیل کود کے دوران بچوں پر گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق

جمعرات 20 جنوری 2022 19:50

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) عمرکوٹ نواحی گائوں صوفی اکبر کے پرائمری اسکول کی خستہ حال دیوار کھیل کود کے دوران بچوں پر گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھور کے علاقے صوفی اکبر میں پرائمری اسکول کی زبوں حال دیوار اچانک گرنے سے تیرہ سالہ مصوم محب نوٹہری اور بارہ سالہ گوموں بھیل ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے بتایاجارہاہے کہ اسکول کی اس دیوار کے ساتھ بچے کھیل کود کررہے تھے کہ اچانک بچوں پر اینٹوں کی دیوار گرگئی جس دو مصوم بچے ہلاک ہوگئے اسکول کی زبوں حالی خستہ عمارت کے باعث اسکول کافی عرصے سے بند ہے ۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ تحت دیوار کا ملبہ ہٹا کر دونوں بچوں کی نعشیں نکالیں۔بچوں کی نعشیںگھروں پر پہنچنے پر کہرام مچ گیا علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمرکوٹ ضلع کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں کئی اسکولوں کی عمارتیں ،اسکولوں کے کمرے انتہائی خستہ حال ہیں ہر سال ان کی مرمت رنگ روغن کی آڑ میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے جاتے ہیں اور مبینہ طورپر خستہ حال اسکولوں کی برائے نام مرمت کی جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے بتایاکہ انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن ورکس میں شکایت کرنے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دیتاہے

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں