عمرکوٹ،دو نوجوانوں کی زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش

اتوار 31 جولائی 2022 17:10

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) عمرکوٹ کے قریب دڑیلو موری کے رہائشی دو نوجوانوں کی زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش،حالت خراب ہونے پر دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،عمرکوٹ کے قریب دڑیلو موری کے رہائشی نوجوان محمد خان چانڈیو نے نامعلوم وجوہ کی بناء پر اور ٹالہی کے گاؤں چوہدری انعام کے رہائشی نوجوان بھگوان داس ولد میگھو کولہی نے بڑے بھائی کے تھپڑ مارنے پر پیش میں آکر فصلوں پر چھڑکنے والی جراثیم کش زہریلی دوا پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی دونوں کی حالت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال عمرکوٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے بعد ان کی جانیں بچ گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں