محکمہ زراعت کا شتکاروں کی با قا عدہ رہنمائی کرے ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 جولائی 2018 23:37

وہاڑی۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا شتکاروں کی با قا عدہ رہنمائی کرے تاکہ وہ بہتر طریقے سے فصلوں کی کا شت کر سکیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔ حکو مت کا شتکاروں کو مختلف سہو لیات فراہم کر رہی ہے کھادوں اور زرعی آلات پر سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ کا شتکار جد ید طریقوں کو اختیا ر کر سکیں اور ملکی معشیت کو مستحکم کر نے میں اپنا کر دار ادا کر یں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عمر جا وید ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یا سین ، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا محمد عظیم ربانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگر ی کلچر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود با بر علی اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ وہاڑی کپاس کے لحاظ سے پورے پاکستان میں پہنچانا جا تا تھا مگر چند وجو ہات کی بنا پے کپاس کی کا شت میں کمی آئی محکمہ زراعت کو چا ہیے کہ وہ کا شتکاروں کو مشاورتی سر وسز فراہم کر ے تاکہ کپاس اور دیگر فصلوں کی پیدوار کو بہتر بنا یا جا سکے کا شتکاروں کو زمین کی ضروریات کے مطابق کھاد کے استعمال میں رہنمائی کی جائے اور اسی طرح فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیٹروں کے تدراک سے بھی کا شت کا روں کا آگا ہ کیا جائے انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ زراعت کی با قا عد گی سے کا ر کر دگی کا چیک کیا جائے گا کہ وہ کا شتکاروں کو کون کون سی سہو لیات اور رہنمائی پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ حکو متی ہدایت کے مطا بق محکمہ زرعی زمینوں کا تجزیہ کر رہا ہے جس کے بعد کا شتکاروں کو ان کی زمینوں میں کھاد کی مقدار کے استعمال سے آگاہ کیا جائے گا اسی طرح کا شتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے جس سے کسان کارڈ بنائے جائیں گے جس پر کا شتکاروں کو سبسڈی ملے گی انہوں نے مزید بتا یا کہ کا شتکاروں کو مختلف زرعی آلات بھی سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں