ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو نہیں، پی ٹی آئی نہ ہوتی تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی باریاں چلتی رہتیں،عمران خان

جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے، بی بی بلاول نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا ملک کیا سنبھالے گا، نواز شریف کی سزا پر شہباز اور حمزہ لڈو بانٹ رہے ہیں،ہاتھ اٹھا کر مجھے دعائیں بھی دیتے ہیں، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، نئے پاکستان میں کسانکی مدد کرینگے، غریب طبقے کو اوپر آنے کا موقع دینگے،بوریوالا میں جلسے سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 21:34

ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو نہیں، پی ٹی آئی نہ ہوتی تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی باریاں چلتی رہتیں،عمران خان
بوریوالا / وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو نہیں، پی ٹی آئی نہ ہوتی تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی باریاں چلتی رہتیں،26 جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے، بی بی بلاول نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا ملک کیا سنبھالے گا، یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں،نواز شریف کی سزا پر شہباز اور حمزہ لڈو بانٹ رہے ہیں،ہاتھ اٹھا کر مجھے دعائیں بھی دیتے ہیں، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، نئے پاکستان میں کسانکی مدد کرینگے، غریب طبقے کو اوپر آنے کا موقع دینگے۔

بوریوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دو ہفتے رہ گئے ہیں ، معلوم نہیں اللہ کو کیا منظور ہی مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ تبدیلی کا انقلاب آنیوالا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی باریاں چلتی رہتیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے پاس ان دو جماعتوں کے علاوہ کوئی آپشن نہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اس لمبی اندھیری رات کے بعد 26 جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ مجھے ایک نئی صبح اور نیا پاکستان نظرآرہا ہے۔ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے بی بلاول نے زندگی میں کوئی نوکری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے بچے باری لینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ بی بی بلاول نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک کیا سنبھالے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ لندن کو چھوڑیں میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی کہتا تھا الحمد اللہ ساری پراپرٹی ہماری ہے۔ یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہاتھ اٹھا اٹھا کر میرا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ باپ بیٹا نواز شریف کی سزا پر لڈو بانٹ رہے ہیں ۔

شہباز شریف اور حمزہ مجھے دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہم نے دونوں کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ نئے پاکستان میں کسان کی مدد کرینگے ، غریب طبقے کو اوپر آنے کا موقع دینگے۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت جاتی ہے خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمن کو چھوڑکر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔ عوام نے پچیس جولائی کو شکل نہیں دیکھنی ، نظریئے پر ٹھپہ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو عزت نہ دو ، ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں باہر سے لوگ پاکستان آ کر نوکری نہ ڈھونڈیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں