انتخابات کا منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد قو می فریضہ ہے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

وہاڑی۔ 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وہاڑی /ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے کہا ہے کہ انتخابات کا آزادنہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد قو می فریضہ ہے جو نیک نیتی اور دیا نتداری سے ادا کر نا ہے، ہماری ہمدردی اپنے ملک اور قوم کے ساتھ ہو نی چاہئیں اور تمام متعلقہ محکموں نے ایک ٹیم ورک کے طور پر کا م کر نا ہے، حساس پو لنگ اسٹیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے، پو لنگ کا عمل کسی صورت بھی رکنا نہیں چا ہیے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثار احمدنے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک کے ہمراہ الیکشن انتظا مات کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد نے مز ید کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر نی ہیں اور مشترکہ طور پر کا وش کر نی ہے کہ الیکشن پر امن آزادنہ اور منصفانہ ہو ں، ہمارے سامنے ہمارا ملک ہے ہم آج جو کچھ بھی ہیں ،اپنے ملک کی وجہ سے ہیں، ہمیں اپنی ذمہ داریاں قومی مفاد میں دیانتد اری سے ادا کر نی ہیں ،پو لنگ کے سامان کی ترسیل ،پولنگ کا عمل اور زرلٹس کو ریٹرننگ افسران تک پہنچا نا تما م مراحل متعلقہ محکمے ذمہ داری ، محنت اور دیانتداری سے ادا کر یں گے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے بتا یاکہ ضلع وہاڑی میں 1255پو لنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 91پو لنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں،ہر حساس پو لنگ اسٹیشن پر 8کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو کنٹرول روم کے ساتھ منسلک ہو ں گے جن کی باقاعدہ ما نیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ 10ہزار8سو2ملازمین پر مشتمل پو لنگ سٹاف تعینات کیا گیا ہے پولنگ سٹاف کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے 352گا ڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک نے بتا یا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے پو لیس افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا، تمام متعلقہ افسران آپس میں باہمی رابطے میں رہیں اور کسی بھی شخص کو افواہیں پھیلانے نہ دی جائیں تاکہ پو لنگ پر امن طریقے سے جا ری رہے۔

بعدازاں ا لیکشن سامان کی پر ازئیڈنگ افسران کو حوالگی ، تر سیل ، پولنگ اسٹیشنزکا قیام اور پو لنگ کے طر یقہ کار کے حوالے سے مو ک ایکسر سائز کی گئی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، ڈی پی او احمد نا صر عزیز ورک کے ہمراہ مو ک ایکسرسائز کے سارے عمل کا مشاہد ہ کیا۔ مو ک ایکسرسائز کا آغاز ڈسٹرکٹ کو رٹس سے کیاگیا اور یو نیورسٹی آف ایجو کیشن کے حلقہ نمبر,164پو لنگ اسٹیشن نمبر 22اور پو لنگ اسٹیشن نمبر 24میں پولنگ کے عمل اور طر یقہ کا ر کی موک ایکسر سائز کی گئی۔

بیلٹ پیپرز اور الیکشن کے سامان کو پولیس اور فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسر کے آفس سے بحفاظت پو لنگ اسٹیشن تک منتقل کیا گیا۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد ،ڈی سی عرفان علی کا ٹھیا اور ڈی پی او احمد ناصر عزیز ورک نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور الیکشن کے طریقہ کار اور مراحل کو بھی چیک کیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں