ہمیں قومی جذبے اور جو ش خر وش سے شجر کاری مہم کو کا میاب بنا نا ہے۔عرفان علی کاٹھیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

وہاڑی۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہمیں قومی جذبے اور جو ش خر وش سے شجر کاری مہم کو کا میاب بنا نا ہے پودا لگا نا صد قہ جا ریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہترین سر ما یہ کا ری ہے ہم نے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے تاکہ وہ پروان چڑھ سکیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار بور یو الا میں گرین بو ریو لا مو ومنٹ کے زیر اہتمام سر سبز و شاداب بور یو الا مہم کے تحت کالج روڈ پر پودا لگاتے ہوئے کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا محمد عظیم ربانی ، معروف سما جی رہنما اور سر سبز و شاداب بو ریو الا مہم کے روح رواں شیخ شہزاد مبین ، صدر چیمبر آف کا مر س میاں خالد ،راناطا ہر کریم،پرنسپل ڈی پی ایس بور یو الا اور دیگر افسران اور معززین شہر مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہاکہ چیمبر آف کامر س کے تعاون سے ضلع وہاڑی کے مختلف چوکوں کو خوبصورت بنا یا جائے گا اور یہاں پودے بھی لگائے جائیں گے بور یو الا تمام مین شاہراوں پر شجر کاری کی جائے گی اور ہم سب نے مل کر ان پودوں کی حفا ظت بھی کرنی ہے اور بور یو الا کو سر سبز و شاداب بنا کر دم لیں گے ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں