گورنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ بوائز کالج وہاڑی میں یوم آزادی کے مو قع پر تقریبات کا اہتمام

جمعرات 16 اگست 2018 00:20

وہاڑی۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ بوائز کالج وہاڑی میں یوم آزادی کے مو قع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول اور طلبا کے ایک دستے نے پر یڈ سے کیا اور پاکستان کے جھنڈے کو سلامی دی اور قو می ترانہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل گورنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ بوائز کالج وہاڑی پروفیسرمحمد یعقوب نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر اساتذہ کے ہاتھ میں ہے اور ہم عہد کر تے ہیں کہ اپنا دینی اور قومی فر یضہ بطریق احسن نبھانے کی بھر پور کو شش کر یں گے کیو نکہ تعلیم وہ واحد ذریعہ ہے جس سے قوم کی درست ذہن سازی ممکن ہے اس مو قع پر عبد الطیف ، ظفر اللہ خان اور محمد اکر م غنی نے یوم آزادی اور اساتذہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے خیا لا ت کا اظہار کیا۔

پرنسپل اور اساتذہ نے قو می سلا متی کے سلسلہ میں شہدائے کرام ، پاک آرمی اور ہمارے تاریخی راہنماو ٴں کی خدمات کو اعتراف کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلام محمدبخاری نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر قو می سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں