وہاڑی میں 374مساجد,39امام بارگاہوں اور 45بڑے اور چھوٹے کھلے پوائنٹس سمیت 466 مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 20:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ضلع وہاڑی میں 374مساجد,39امام بارگاہوں اور 45بڑے اور چھوٹے کھلے پوائنٹس سمیت 466 مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی.بلدیہ گراؤنڈ،ماڈل ہائی سکول گراؤنڈ اورخورشیدانورسٹیڈیم میں عیدکی نمازصبح6:00بجے اداکی جائیگی گورنمنٹ اسلامیہ سکول،کچی منڈی پارک،ہائی سکول تیمور شہید کالونی،چلڈرن پارک وائے بلاک پیپلز کالونی میں نماز عیدصبح 7:00بجے ادا کی جائے گئی،زیڈ بلاک پیپلز کالونی میں نماز عیدصبح 7:30بجے ادا کی جائے گی،نمازعیدکاسب سے بڑااجتماع مرکزی عیدگاہ میں ہوگاجہاں عیدکی نمازصبح7:30بجے اداکی جائے گی،اہل تشیع کاعیدکاسب سے بڑااجتماع سفارت زینبیہ مرکزی امام بارگاہ میں ہوگا جہاں عیدکی نمازصبح7:00بجیاداکی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چک نمبر پانچ ڈبلیو بی کی جامعہ مسجد شاہ والی میں صبح سات بجے چک نمبر پینتیس ڈبلیو بی کی جامعہ مسجد غوثیہ میں نماز عید صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی چک نمبر سات ڈبلیو بی کی جامعہ مسجد میں صبح ساڑھے سات بجے چک نمبر تئیس ڈبلیو بی کی جامعہ مسجد میں نماز عید صبح ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں