ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا ڈویژنل پبلک سکول اور گرائمر سکول وہاڑی کا دورہ

بدھ 5 دسمبر 2018 20:10

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے لئے اچھاماحول فراہم انتہائی ضروری ہے۔طلباو طالبات اچھے ماحول میں زیادہ سیکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول اور گرائمر سکول وہاڑی کے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منورحسین،ایکسین بلڈنگزشہباز سمیع،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مظفرخان، پرنسپل ڈی پی ایس فوزیہ شباب اور پرنسپل گرائمر سکول صائمہ سردار بھی موجود تھیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ بقیہ تعمیراتی اور تزین و آرائش کاکام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ وہاں بھی کلاسز کوشفٹ کیا جاسکے۔تعمیراتی کام میں اچھی قسم کا میٹریل استعمال کیاجائے۔اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسز کا معائنہ بھی کیا اور بچوں سے سوالات بھی پوچھے جس پر بچوں نے بااعتماد طریقے سے جوابات دیے۔ بچوں نے کمروںکی مرمت اور تزین وآرائش پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیاکا شکریہ ادا کیااور انہیں پھول بھی پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں