رضاکاروں کے عالمی دن کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن وہاڑی میں سیمینار

بدھ 5 دسمبر 2018 20:10

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا جس میں ریسکیو1122 کے اعلی افسران سمیت مختلف شعبہ کی شخصیات نے حصہ لیا۔ 5 دسمبر کو رضاکاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایاجاتاہے۔ عالمی دن کے حوالے سے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن وہاڑی میں سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالحق صاحبزادہ، پرنسیپل گورنمنٹ بوائزڈگری کالج رانا یعقوب ، معروف سماجی کارکن محترمہ نوشین ملک اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیو 1122 کے اہل کاروں ریسکیو رضاکاروں ،طلبائ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالحق صاحبزادہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریسکیو1122 ضلع وہاڑی کی تمام تحصیلوں میں بڑی تعدادمیں ریسکیومحافظ رجسٹرڈ کرچکی ہے،جن میں سے سینکڑوں کو ریسکیوکی تربیت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کی بیشتریونین کونسلوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ ان علاقوں میں آنے والی کسی بھی آفت سے اپنی مدد آپ کے تحت نمٹنے اور ضرورت کے وقت ریسکیواداروں کی مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔

تقریر کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا مقصدصحت مند ومحفوظ معاشرے کا قیام ہے،جوکہ تربیت یافتہ ریسکیورضاکاروں کے بغیر ممکن نہیں اورعوام سے اپیل کی کہ آئیں ریسکیورضاکاربنیں اور معاشرے کا فعال شہری بنیں۔آگہی سمینار کے اختتام پر آگاہی واک کی گئی اور ریسکیورضاکاروں کی سلامتی اور اس مقصد کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کے درجات کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ریسکیو اینڈ کمیونٹی انسٹرکٹر اصغر نواز بھٹی، کنٹرول روم انچارج محمدعمران ، اسٹیشن کوارڈینٹرسجا د احمد ناہرا ،، میڈیا فوکل پرسن محمد عظیم اور میڈیا کوارڈینٹر محمد طارق رشید بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں