ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق نے سول جج راجہ زاہد حسین اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر وہاڑی محمد قاسم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے دورہ پر خواتین بارک اور اندرون جیل ہسپتال کا جائزہ اور مریضوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل خالد بشیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(E)یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر یٰسین فصیح الرحمان و دیگر آفیسران اور اہلکاران بھی شامل تھے۔اس موقع پر جج نے 17 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں