قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی کو پٹرول پمپ چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی کو پٹرول پمپ چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کیونکہ قانونی تقاضے اور حفاظتی انتظام کئے بغیر پٹرول پمپس کے نقصانات ہو نے کا خطرہ ہوتا ہے جو افراد پٹرول پمپس کا کاروبار کر نا چا ہتے ہیں وہ ہر صورت قانونی تقاضے پورے کریں۔

تاکہ وہ اچھے انداز سے اپنا کاروبار کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، سی ایس او رانا ثاقب نذیر، سی او ضلع کونسل میاں اظہر جاویداور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

ڈسڑ کٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے متعدد پٹرول پمپس اور ایک ایل پی جی سٹوریج اسٹیشن کی منظوری دی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں تمام نئے لگنے پٹرول پمپ مالکان پودے لگانے کے پابند ہیں۔اس لئے اس وقت تک کسی بھی پٹرول پمپ کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا جب تک وہ اپنے حصے کے پودے نہیں لگا ئے گا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں