ضلع میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے،ڈی سی وہاڑی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:20

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع وہاڑی میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے،جس میں تمام متعلقہ محکمے مل کر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ رانا اورنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر میلسی ملک راشد نعمت، چیف آفیسربلدیہ وہاڑی حافظ خالد،چیف آفیسر بلدیہ بوریوالہ راؤ محمد علی،چیف آفیسر بلدیہ میلسی راؤ نعیم،چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی تیاری میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کی تیاری میں حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو ہر لحاظ سے مدنظر رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کو مکمل کرکے وقت مقررہ پر لسٹوں کو آویزں کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کو آبادی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حساب سے کارپوریشن،ٹاؤن کمیٹیوں وغیرہ میں ملایا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں