اپوزیشن 27اکتوبر کو آزادی مارچ نہیں بلکہ بربادی مارچ کی تیاری کر رہی ہے، اورنگزیب خان کھچی

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:15

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ،صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اپوزیشن 27اکتوبر کو آزادی مارچ نہیں بلکہ بربادی مارچ کی تیاری کر رہی ہے لیکن جب تک پاکستان تحریک انصاف کا ایک بھی کارکن زندہ ہے کسی ملک دشمن کو اس ملک کے مفاد سے نہیں کھیلنے دیاجائے گااس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اسی لاکھ کشمیری بھائیوں کو بھارتی دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلانا ہے لیکن حیرت ہے اس ملک کی اپوزیشن پر کہ اس نے اپنی تمام تر توانائیاںملک کے چوروں،ڈاکوئوں کو جیل سے نکالنے پر صرف کر رکھی ہیں لیکن یہ سوچ لیں جب تک عمران خان وزیر اعظم ہیںیہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ عوام نے انہیں پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے اور یہ خود پرستوں کا ٹولہ ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکے گا اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک آگے بڑھ رہا ہے اپوزیشن رہنمائوں کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں ملک دن بدن آگے بڑھ رہا ہے معیشت بحال ہورہی ہے مالی خسارے کو کنٹرول کرلیا گیا ہے سٹاک مارکیٹ کرنسی مستحکم ہورہی ہیاور جو مشکل فیصلے لئے گئے تھے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں منی لانڈرنگ پرکافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے جس ملک کے بائیس کروڑ لوگوں میں سے ایک لاکھ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے اب ٹیکس نیٹ میں پانچ لاکھ لوگوں کو شامل کیا گیا ہے صورت حال دن بدن بہتر ہورہی ہے حکومت چھوٹے تاجروں کی سہولت کیلئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ان شاء اللہ ہر آنے والا دن پاکستانی تاریخ کا سنہری دن اور آنے والا دور سنہری دور ہوگا اور نگزیب خان کھچی اور جہانزیب خان کچھی نے عوام سے اپیل کی کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں کچھ مشکلات ہیں جو صرف انہیں دوسالوں میں نہی ہوا بلکہ یہ پچھلی حکومتوں کا کیا دھرا ہے اب یہ سازش اور افرا تفری کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں یہ ان شاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں