دسمبر 2020تک پاکستان زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرے گا ، طاہر اقبال چوہدری

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:15

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ اس وقت اس ملک میں دو قوتیں آمنے سامنے ہیں جن میں سے ایک کی قیادت ایک دیانتدار اور وطن پرست اور اپنے ملک اور عوام کی فلاح کیلئے جان تک دینے کو تیار ہے اور دوسرے گروپ کی قیادت ایسا ٹولہ کر رہا ہے جس نے اس ملک کی سیاست ، معیشت اور ملکی اداروں کو تباہی کے کناے تک پہنچا دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ اپوزیشن جو ایشوز لے کر عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے احتجاجی ریلیو ںاور دھرنوں کا ڈرامہ رچا رہے ہیں مسئلہ یہ نہیں بلکہ بات در اصل یہ ہے کہ انہیں علم ہے کہ دسمبر 2020تک یہ ملک پاکستان زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرے گا اور اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان نے جو اس قوم سے وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے ان کو یہی خوف ہے کہ عمران خان کو اگر ایک سال اور مل گیا تو اگلے پندرہ بیس سال کیلئے کسی کو نزدیک نہیں آنے دیں گییہ دونوں بڑی جماعتیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں ان کی آل اولاد نے درجہ چہارم سے بیسویں گریڈ تک کی ملازمتیں فروخت کی ہیں بڑی چھوٹی تمام پوسٹنگ کے معاوضے لئے جاتے رہے ملک تباہی و بربادی کے آخری کناروں کو چھوتا رہا اور ان کے خزانے بھرتے رہے ان کے بنک بیلنس میں اضافہ ہوتا رہا اور ملک دیوالیہ ہوتا رہا اب ستائیس اکتوبر کو جو ڈرامہ رچایا جارہا ہے اس دن عوام مکمل بائیکاٹ کرکے ان لٹیروں سے اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کریں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں