وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مزدوری کرنے والی ایم اے پاس لڑکی کو نوکری مل گئی

نوکری حاصل کرنے پر پارس کی آنکھیں بھیگ گئیں

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 24 اپریل 2020 16:42

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مزدوری کرنے والی ایم اے پاس لڑکی کو نوکری مل گئی
وہاڑی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے ایم اے پاس مزدوری کرنے والی لڑکی کو نوکری دینے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے پارس کو ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں ملازمت دے دی۔ نوکری کی خبر ملنے پر پارس طالب کی آنکھیں خوشی سے بھیگ گئیں۔

کچھ دن قبل اس خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ملک بھر کے میڈیا نے اس خبر کو چلایا تھا۔ کچھ دن پہلے چلنی والی خبر کے مطابق وہاڑی کی رہائشی پارس طالب نے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ ایم اے اسلامیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن ملازمت نہ ملنے کے باعث جھاڑو لگا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پال رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اس خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے بہت محنت سے اپنی پڑھائی مکمل کی تھی تا کہ مجھے کوئی نوکری دے ۔ لیکن ایم اے اسلامیات مکمل کرنے کے بعد بھی مجھے نوکری نہیں دی گئی۔ میں نے بہت دفاتر کے چکر لگائے، لیکن مجھے کسی نے نوکری نہیں دی۔نوکری نہ ملنے کی صورت میں خاتون نے ہمت نہ ہاری اور روزانہ غلہ منڈی سمیت مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیاتھا جس کے عوض انہیں ماہانہ 3000 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جس سے وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔

لیکن اب وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے پارس کو ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں ملازمت دے دی۔ نوکری کی خبر ملنے پر پارس طالب کی آنکھیں خوشی سے بھیگ گئیں۔ لیکن اب ایم اے پاس لڑکی کو مزدوری نہیں کرنی پڑے گی، اسے باعزت نوکری فراہم کر دی گئی ہے جس کے بعد وہ باعزت طریقے سے روزگار کما سکے گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں