وہاڑی میں ذہنی معذور خاتون سے 5 افراد کی مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:06

وہاڑی میں ذہنی معذور خاتون سے 5 افراد کی مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) وہاڑی میں ذہنی معذور خاتون سے 5 افراد کی مبینہ زیادتی ، پولیس نے خاتون کو بازیاب کراکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وہاڑی کے علاقہ ساہوکا میں ذہنی معذور خاتون کو 5 ملزمان یونین کونسل کے خالی سرکاری کوارٹر میں اغواء کرکے لے آئے اور درندگی کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرخاتون کوبازیاب کرایا اورتمام 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ خاتون کاذہنی توازن ٹھیک نہیں اوراس کاتعلق فیصل آباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں