ایڈیشنل سیشن جج میلسی کا 2 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اظہر کو 3 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے،مجرم اظہر نے ستمبر2019ء میں 2 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج میلسی کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 اکتوبر 2020 16:07

ایڈیشنل سیشن جج میلسی کا 2 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ
وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے 2 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اظہر کو 3 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے، مجرم اظہر نے ستمبر2019ء میں 2 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میلسی نے 2 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے مجرم کو تین بار سزائے موت سنائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم اظہر نے ستمبر2019ء میں  دو بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ مجرم اظہر کے خلاف زیادتی و قتل کیس کا مقدمہ تھانہ میلسی میں درج کیا تھا۔ مجرم کیخلاف ایک سال کیس چلتا رہا، جس کے بعد مجرم اظہر کیخلاف بچیوں کے ساتھ زیادتی قتل کرنا ثابت ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اظہر کو 3بار سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی واردات سامنے آئی ہے۔ دو اوباش نوجوانوں نے متاثرہ لڑکی کو لاہور میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر تھانہ نولکھا کی حدود میں واقع لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریبی ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کی جبکہ تھانہ نولکھا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان حسن اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور شیخوپورہ میں ملازمت کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان حسن اور عرفان لڑکی کو لاہور میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ورغلا کر لاہور لے آئے جہاں انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد دونوں ملزمان لڑکی کو ہوٹل کے کمرے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں