پی ڈی ایم جلسہ ملتان میں شرکت کیلئے وہاڑی سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکناں قافلوں کی صورت میں روانہ ہوئے

پیر 30 نومبر 2020 15:41

پی ڈی ایم جلسہ ملتان میں شرکت کیلئے وہاڑی سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکناں قافلوں کی صورت میں روانہ ہوئے
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پی ڈی ایم جلسہ ملتان میں شرکت کیلئے وہاڑی سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکناں قافلوں کی صورت میں روانہ ہوئے پولیس نے ملتان جانے والے تمام راستوں پررکاوٹیں کھڑی کررکھی تھیں قافلوں کے شرکانے اس صورتحال کودیکھتے ہوئے اس عزم کااظہاکیاکہ تمام رکاوٹیں توڑکرجلسہ میں پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وہاڑی سے سابق وفاقی وزیربیگم تہمینہ دولتانہ،ممبرصوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن میاں عمران عقیل دولتانہ،ایم پی اے میاں ثاقب خورشیداورپاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی راہنماسیداعجازحسین شاہ کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں پرمشتمل قافلے روانہ ہوئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قافلوں کوروکنے کیلئے ملتان کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کررکھی تھیں لیکن سیاسی راہنماؤں اورکارکنوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ تمام رکاوٹوں کوعبورکرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے ان کاکہناتھاکہ ملتان کاجلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگااورملتان کاجلسہ انشائ اللہ تاریخی جلسہ ہوگاجہاں کارکنوں کاسمندرہوگاجسے روکناسلیکٹیڈحکومت کے بس میں نہیںرہیگا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں