وہاڑی میں اوباش جوان کی بچے سے مبینہ زیادتی

بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2021 11:24

وہاڑی میں اوباش جوان کی بچے سے مبینہ زیادتی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2021ء) : وہاڑی میں اوباش نوجوان نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تھانہ سٹی کی حدود میں پیپلز کالونی ڈبلیو بلاک میں اوباش نوجوان نے سات سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچے کے والد نے کہا کہ بچے نے گھر آ کر بتایا کہ اسے محلہ دار طلحہ ولد عزیز نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے کے والد محمد سرفراز نے کہا کہ طلحہ نے زبردستی میرے بیٹے احمد کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والد نے بتایا کہ بچہ جب گھر آیا تو اُس نے تکلیف کی شکایت کی ، ہمارے چیک کرنے پر زیادتی کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی صدر ڈی ایچ کیو پہنچے اور معاملے کی ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے کے والد نے مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کیا جائے جس پر پولیس افسران نے متاثرہ بچے کے والد کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ آئے روز کسی بچے کے ساتھ پیش آنے والا درندگی کا واقعہ میڈیا پر اُچھالا جاتا ہے اور پھر اُس واقعے میں ذمہ دار ملزمان کو پکڑنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آتی اور اگر پولیس کسی مجرم کو پکڑ بھی لے تو اُس کو فوری بنیادوں پر سزا دینے کے بجائے کیس عرصے تک لٹکا دیا جاتا ہے۔

کم سن بچوں کے ساتھ ہونے والے ان لرزہ خیز واقعات معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔ جبکہ پولیس عوامی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرتو رہی ہے لیکن ان میں چھپی کالی بھیڑیں ملزموں کی پشت پناہی میں لگی ہیں جس کی وجہ سے ایسے جرائم کی شرح میں ہر گزرنے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں