اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے ،حکومت اپنی5سالہ مدت پوری کرے گی ، وزیر اطلاعات

پاکستان کی ترقی کاجوسفروزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جاری ہے مزیدمستحکم ہوگا،اپوزیشن نے گزشتہ سالوں سے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی مخالفت کی تاہم ہم پاکستان کی عوام کی خدمت کاجومشن لیکرچلے ہیں اسے ضرورپوراکیاجائیگا،میڈیاہماری آنکھیں اورکان ہے ان کی تعمیروترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں صحافی برادری کی فلاح وبہبودکیلئے بھی کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی ، وہاڑی پریس کلب کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائیگا، فواد چوہدری کی گفتگو

بدھ 16 جون 2021 23:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوھدری نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے ،حکومت اپنی5سالہ مدت پوری کرے گی ،پاکستان کی ترقی کاجوسفروزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جاری ہے مزیدمستحکم ہوگا،اپوزیشن نے گزشتہ سالوں سے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی مخالفت کی تاہم ہم پاکستان کی عوام کی خدمت کاجومشن لیکرچلے ہیں اسے ضرورپوراکیاجائیگا،میڈیاہماری آنکھیں اورکان ہے ان کی تعمیروترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں صحافی برادری کی فلاح وبہبودکیلئے بھی کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی ، وہاڑی پریس کلب کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم این اے طاہراقبال چوہدری کے ہمراہ صدروہاڑی پریس کلب مختاراحمدبھٹی اورجنرل سیکرٹری شاہدمحمودمرزاکی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفدمیں نائب صدرپریس کلب شیخ محمدرمضان اورفنانس سیکرٹری ڈاکٹرعرفان علی بھی شامل تھے وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے جوپاکستانی معیشت کونقصان پہنچایااورملک کوقرضوں کے بوجھ تلے دبادیا اس مشکل سے نکلنااتنااسان نہیں تھااس کے باوجودوزیراعظم عمران خان کے ویژن اوربہترین حکمت عملی سے آج دیکھ لیں کہ پاکستان کی معیشت اس کی جی ڈی پی کاگراف اوپرجارہاہے اس کی واضح مثال حالیہ پیش کیاگیابجٹ ہے کہ جس میں ہماری حکومت نے یہی کوشش کی کہ ٹیکسزکوکم سے کم لاگوکرکے عام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے جس سے ناصرف عام شہری بلکہ کاروباری افرادکوبھی خاطرخواہ ریلیف حاصل ہواہے ایسامتوازن اورعوام دوست بجٹ کوئی بھی سابقہ حکومت پیش نہیں کرسکی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ بلاشبہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے اگرصحافت صحیح نہج پرہوتورائے عامہ کوہمواراورمسائل حل کرسکتی ہے اورمیں نے ہمیشہ دیکھاہے کہ پاکستانی صحافت چاہے وہ پرنٹ میڈیاہویاالیکٹرانک میڈیاانہوں نے ہمیشہ پاکستان کاسوفٹ امیج اجاگرکرنے میں اپناکرداراداکیاہے پاکستانی میڈیاسے یہی درخواست کرونگاکہ وہ صحافت جیسے مقدس پیشے سے انصاف کرتے ہوئے ہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیں اورحکومتی اقدامات اورعام ادمی کیلئے کی گئی اصلاحات کاپرچارکریں تاکہ حکومتی اقدامات کے بارے میں عام آدمی تک بھی معلومات پہنچ سکیں ان کاکہناتھاکہ صحافی معاشرہ کی انکھ اورکان ہوتے ہیں لوگ ان پراعتبارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وہاڑی پریس کلب وہاڑی سمیت ہم ملک بھرکے پریس کلبزکوبہت جلدفنڈزجاری کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکنگ صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کیلئے صحافی کالونی کوترجیحی بنیادوں پربنایاجائے گاتاکہ ورکنگ صحافیوں کیلئے آسانیان پیداہوں وہاڑی پریس کلب کے وفد کی طرف سے وفاقی وزیرکووہاڑی پریس کلب کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈزفراہمی کیلئے دی گئی درخواست پرانہوں نے یقین دلایاکہ وہ وہاڑی پریس کلب کی فلاح وبہبودکیلئے سب سے پہلے اورترجیحی بنیادوں پرفنڈزکا اجراء کریں گے اورممبرقومی اسمبلی طاہراقبال چوہدری کویقین دہانی کروائی کہ وہاڑی پریس کلب کے تمام مسائل کو ناصرف حل کیاجائے گابلکہ اس کی تزئین وآرائش اس میں تعمیرات کیلئے مخصوص فنڈزسے زیادہ فنڈزمہیاکئے جائیں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں