وہاڑی میں وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی دھجیاں اڑا دی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 17:05

وہاڑی میں وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی دھجیاں اڑا دی گئیں
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجید مرزا) وزیراعظم عمران کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان کی وہاڑی میں دھجیاں اڑائی جارہی ہیں حکومت شجرکاری میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف پہلے سے موجود درختوں کاصفایا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدارمیں آتے ہی گرین اینڈ کلین پاکستان کا نعرہ لگایا تھا اور اعلان کیاتھا کہ پورے ملک میں درخت لگائے جائیں گے تاکہ ملک سے آلودگی کاخاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اگر ایک طرف سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر پودے اور درخت لگائے جارہے ہیں تو دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں درختوں کا قتل عام بھی کیا جا رہا ہے ۔محکمہ جنگلات و دیگر محکموں کی مبینہ ملی بھگت سے رات کی تاریکی میں کاٹے جانے والے شیشم،کیکر،سنبل و دیگرقیمتی درخت سورج نکلنے سے بھی پہلے ٹریکٹر ٹرالیوں،بیل رہڑیوں پر لوڈ کر کے وہاڑی کے خانیوال چوک میں لا کر فروخت کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گرین اینڈ کلین مہم ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے اس وقت نہروں،راجباہوں اور سڑکوں کے کناروں سے درخت غائب ہوچکے ہیں شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں