وہاڑی، کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 4 ستمبر 2021 18:56

وہاڑی۔4ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے کورونا کی چوتھی لہر سے لوگوں کو بچانا انتہائی ضروری ہے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں این سی او سی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد ہونا چاہیے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے اور افسران اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے این سی او سی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی راؤ مسعود اکبر، سی او میونسپل کمیٹی وہاڑی راؤ نعیم خالد، سی او ایم سی بوریوالا اکرم واہلہ،ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بذریعہ ویڈ یولنک اجلاس میں شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ یکم اگست سے کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہو ا ہے جو کہ پہلے کی نسبت زیادہ خطر ناک ہے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویکسین لگوانی اور احتیاطی تدابیرکو اختیار کرنا ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہر کرتے ہوئے فوری کورونا ویکسی نیشن کروائیں تاکہ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کورونا کی اعلامات والے مریضوں کی ایمرجنسی کو الگ بنایا جائے تاکہ دوسرے مریض اس سے متاثر نہ ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 10ہزار سے زائد کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ 17سال سے زائد عمر کے طلبا وطالبات کی ویکسی نیشن کے عمل کا تیز کیا جائے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے 17سال سے زائد عمرکے طلبا و طالبات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے حکومت کی طرف سے 30ستمبر کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنا ہے شادی ہالز، گیسٹ ہاؤ سز، شاپنگ مالز، ریسورنٹس اور دیگر اداروں کے حوالے سے این سی او سی کی طرف سے جو ہدایات جاری ہوئی ان پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پرائیویٹ سکولوں کے تمام اساتذہ سے کورونا ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹس لئے جائیں۔ اسی طرح بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز اور عوامی مقامات اور پبلک آفسز پر آنے والے افراد کی کورونا ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس بسوں، کوسٹروں، ویگنوں اور ٹیکسز کے عملے کی کورونا ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تھانہ کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کومتحرک کیا جائے تاکہ خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔ شاپنگ مالز، شادی ہالوں اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں