الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی آڑ میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ مرکزی ترجمان جمیعت علماء اسلام محمد اسلم غوری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 ستمبر 2021 11:57

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی آڑ میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ مرکزی ترجمان جمیعت علماء اسلام محمد اسلم غوری
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 13 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشرمجیدمرزا) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ  2018کیطرح متوقع قومی انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو 1977 کی یاد تازہ کردیں گے الیکٹرانک ووٹنگ کی آڑ میں دھاندلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا تبدیلی سرکار خارجہ سے لیکر داخلی مملکتی امور تک چلانے میں بری طرح ناکام ہے آج خطے کے کسی پڑوسی سے خوشگوار تعلقات کی عدم موجودگی اسکی غماز ہے سفارتی محاذ ناکامی کی کھلی تصویر ہے انہوں نے کہا موجودہ حکمران جس روز اقتدار سے ہٹے یا ہٹائے گئے انکی ہوشرباء کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آئینگی انہوں نے کہا پڑوسی ملک افغانستان میں مثبت تبدیلی سے وطنِ عزیز میں بھی دینی سیاست توانا ہوگی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علماء کی سیاست کا ہمیشہ بالا دست قوتوں نے راستہ روکا ہے انہوں نے کہا فیٹف قوانین کی ہوبہو عملداری سے وطنِ عزیز کی معاشرت کو گدلا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے متنازعہ حقوق نسواں کے نام پر مشرقی تہذیب کو روندنا سماج دشمنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نجی دورہ وہاڑی کے دوران ضلعی جنرل کونسل جے یوآئی کے رکن ڈاکٹر جہانگیر شاہ کے والد گرامی کی علالت پر انکی بیمار پرسی کے بعد مقامی میڈیا سے اپنی خصوصی بات چیت میں  کیا اس موقع پر مرکزی جنرل کونسل جمعیت کے رکن رانا تصور علی ایڈووکیٹ قاری شاہین اقبال قصوری  محمد شاہدرانا زاہد محمود ڈاکٹر اسامہ بن جہانگیر اسداللہ چوہان طالب علم رہنما سردار دانش حبیب ججہ و دیگر موجود تھے مرکزی ترجمان جمعیت محمد اسلم کا کہنا تھا بلاول کی بچکانہ سیاست نے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا ہمیں بھی اپنے اصولی مؤقف سے ہٹنے پر پرکشش سیاسی پیکیجز پیش کئے گئے لیکن ہمارے قدم تو نہیں ڈولے انہوں نے کہا جمعیت کی قیادت پر کرپشن کے داغوں کی ناکامی پر پارٹی میں انتشار کا حربہ آزمایا گیا لیکن ہم اسمیں بھی  سرخرو ہوکر نکلے اور جمعیت پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں میدان سیاست میں حکومتی ناکامیوں عوام دشمنیوں کے پول کھول رہی ہے  قبل ازیں اپنے اعزاز میں جامعہ اشرفیہ وہاڑی میں  دیئے گئے عشائیہ سے قبل جماعتی احباب نے ان سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی امور پر انکی رہنمائی لی ان سے ملاقات کرنے والوں میں سابق امیدوار قومی اسمبلی( بوریوالہ) جمعیت قاری شاہین اقبال قصوری  قاری محفوظ احمد قاسمی مولانا عمیر شاہین قاری فہد (میلسی) مولانا غلام مرتضیٰ مولانا نعمان گل حافظ محمد صدیق مولانا عطاء الرحمٰن ساقی شاعر جمعیت عبدالعزیز انجم قاری عبدالشکور و دیگر شامل ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں