نشے کے عادی افراد بھی مہنگائی سے پریشان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 17:53

نشے کے عادی افراد بھی مہنگائی سے پریشان
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجید مرزا) مہنگائی کے جھٹکے، جہاز نشیئوں پربھی مہنگائی اپنے اثرات دکھانے لگی نشہ کے عادی افرادنے بھی مہنگائی ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔ وہاڑی کے نشی جہازوں نے بھی مہنگائی کے ہاتھوں مجبورہوکرجھومتے لہراتے ہوئے حکومت سے مہنگائی کے خاتمہ کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

نشیئوں کاکہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات تمام اشیاء پرپڑے ہیں اب تو دو وقت روٹی کھانا بھی مشکل ہوچکا ہے پہلے تو ہمیں کہیں نہ کہیں سے کھانے کیلئے روٹی مل جایا کرتی تھی لیکن اب روٹی کے حصول کیلئے کئی گھروں کے دروازے کھٹکھٹانا پڑتے ہیں اور دس گھروں میں سے کسی ایک گھر سے بمشکل ایک آدھ روٹی ملتی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ہم آسانی سے پیٹ پوجا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں