ضلع وہاڑی میں ووٹ کی تصدیق و اندراج کا عمل 6دسمبر تک جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

پیر 29 نومبر 2021 17:07

ضلع وہاڑی میں ووٹ کی تصدیق و اندراج کا عمل 6دسمبر تک جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں ووٹ کی تصدیق و اندراج کا عمل 6دسمبر تک جاری رہے گا،ضلع وہاڑی میں 18لاکھ 12ہزار 975ووٹوں کی تصدیق جاری ہے ووٹ تصدیق کیلئے 38اے آر او،354سپروائزر اور 1086تصدیق کنندہ کام کر رہے ہیں ووٹ کی تصدیق کا 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور مقررہ وقت پر ووٹوں کی تصدیق کاکام مکمل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم و دیگر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی نے مزید کہا کہ ووٹ کی تصدیق کے عمل میں فیلڈ عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام فیلڈ عملہ سے ہر ممکن تعاون کریں تاکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں