شہرکے تمام پارکوںاورٹوٹ پھوٹ کاشکارسڑکوںکی تعمیرو مرمت اولین ترجیح ہے ، شیخ محمد حسین سلیم

حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی اداروںکے فنڈزملتے ہی بلاتاخیرترقیاتی کام شروع کرادیئے جائینگے ،چیئرمین میونسپل کمیٹی وہاڑی

منگل 3 جنوری 2017 18:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمدحسین سلیم نے کہاہے کہ شہرکے تمام پارکوںاورٹوٹ پھوٹ کاشکارسڑکوںکی تعمیرو مرمت اولین ترجیح ہے جیسے ہی حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی اداروںکے فنڈزملے بلاتاخیرترقیاتی کام شروع کرادیئے جائیںگے تمام کونسلرزسے اک کے وارڈزکے مسائل حل کرنے کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے وہ گذشتہ روزچیف آفیسربلدیہ رائونعیم خالداور دیگربلدیہ افسران سے شہرکے پارکوںاوردیگرمسائل پربریفنگ لے رہے تھے بریفنگ کے دوران رائونعیم خالدنے بتایاکہ شہرکے تمام پارکوںکی دیکھ بھال کیلئے عملہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے پارکوںکی دیکھ بھال میںشدیدمشکلات کاسامنارہتاہے انہوںنے بتایاکہ تمام پارکوںکی دیکھ بھال کیلئے صرف چارملازم ہیںاور1993کے بعداب تک کوئی نئی بھرتی نہیںکی گئی ہے مختلف ادوارمیںکنٹریکٹ کی بنیاد پر مالی اوربیلداررکھے جاتے رہے ہیںلیکن جن کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ختم ہوتی رہی انہیںنئے کنٹریکٹ نہ دیئے جانے کی وجہ سے بیلداروں اورمالیوں کاکام بھی درجہ چہارم کے دیگرملازمین سے لیاجاتارہااس موقع پرایکٹنگ چیئرمین بلدیہ جام طاہرسٹھارنے بتایاکہ عوام نے بلدیاتی اداروںسے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیںاورشہری کاموںپرفوری عملدرآمدچاہتے ہیںان کاکہناتھاکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کی حلف برداری کے بعدسے عوام کی بہت بڑی تعدادسے ملاقاتیںہوئی ہیںاورہرایک اس بات کاروناروتادکھائی دیاہے کہ شہرکے 24وارڈزمیںسے کوئی ایک وارڈبھی ایسانہیںہے جہاںواٹرسپلائی،سیوریج،سولنگ کے علاوہ بکثرت دوسرے مسائل نہ ہوں جس پرچیئرمین شیخ محمدحسین نے کہاکہ عملہ کی کمی دورکرنے کیلئے بہت جلدلائحہ عمل ترتیب دیاجائے گااورعملہ کی کمی کوبہت جلددورکرلیاجائیگا انہوںچیف آفیسررائونعیم خالدکوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ ملازمین افسران کی کوٹھیوںپرکام کرتے ہیں ایسے تمام ملازمین کوان کی ڈیوٹی پربلایاجائے اورجوان کے متعلقہ کام ہیںوہی ان سے لئے جائیں جس پرچیف آفیسرنے بتایاکہ ایسے ملازمین کی تعدادبہت کم ہے جوافسران کے پاس کام کرتے ہیںتاہم ان کوبھی واپس ڈیوٹی پرآنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں