وہاڑی ،اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کو جرمانے عائد

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:29

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہد ایت پر سیکر ٹر ی ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامر ان انور نے کاروائی کرتے ہوئے اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کو 19700روپے جر مانہ کیا۔

(جاری ہے)

ان ٹریکٹر ٹرالیوںاور گاڑیوں پر مقررہ حد سے زیادہ گنا ، کپاس اور دیگر سامان لوڈ تھا جن کا موقع پر ہی چالان کیا گیا سیکر ٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامران انور نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ایسی تمام گاڑیاں جو مقر ر کر دہ حد سے زیادہ وزن لوڈ کریں گی ان کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا کیو نکہ مقر رہ حد سے زیادہ لوڈ ڈالنے سے مختلف حادثات رونما ہوتے ہیں اور اس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے کئی گاڑیاں اپنے لوڈ کو گاڑی سے باہر پھیلا دیتی ہیں جو کہ بہت زیادہ خطرناک ہے اور حادثات کا با عث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں