حاصل پور میں ایک ہی رات میں چوروں نے مختلف مقامات پراٹھارہ دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقد رقم چوری کر لیا

وہاڑی روڈ کی دوکانوں سے آٹو سپیئر پارٹس کا سامان بیٹریاں نقد رقم چوری کر لی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 جنوری 2019 16:20

حاصل پور میں ایک ہی رات میں چوروں نے مختلف مقامات پراٹھارہ دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقد رقم چوری کر لیا
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2019ء) حاصل پور میں ایک ہی رات میں چوروں نے مختلف مقامات پراٹھارہ دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقد رقم چوری کر لیا بلدیہ روڈ پر الفلاح بنک کی بیک سائیڈ پر مسلم پلازہ میں پانچ دوکانوں انارکلی بازار موڑ پر ایک دوکان چھونا والا روڈ باسٹھ والی پلی پر چند دن قبل افتتاح ہونے والی شاپ الکریم کیش اینڈ کیری اور وہاڑی روڈ پر تقریبا آٹھ دوکانوں کے تالے توڑے گئے وہاڑی روڈ کی دوکانوں سے آٹو سپیئر پارٹس کا سامان بیٹریاں نقد رقم چوری کر لی گئی جبکہ ہائی سکول کے سامنے حمزہ میڈیکل سٹور اور رحمت مارکیٹ میں درخشاں ٹیلرز کی دوکانوں کے بھی تالے توڑے گئے غریب محلہ میں حسنین شاہ نائب تحصیلدار کے فارم سے پانچ بکرے چوری کر لیے گئے پورا شہر رات بھر چوروں کے نرغے میں رہا اور چور دھڑلے کے ساتھ شہر بھر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکانوں کی صفائی کرتے رہے چوروں نے چھونا والا روڈ پر الکریم کیش اینڈ کیری شاپ سے چار لاکھ مالیت کی چوری کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے حاصل پور میں پہلی بار اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ رات بھر چور واردات کرتے رہے پولیس یا کسی اور ادارے کوئی خبر نہ ہوسکی تاجر برادری و شہریوں میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں