وہاڑی:پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور پنجاب بلڈ انفلوئینز اکا مشترکہ آپریشن

امام بارگاہ روڈ اور ہسپتال روڈ پر واقع لیبارٹریز سیل

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 20 مئی 2019 16:52

وہاڑی:پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور پنجاب بلڈ انفلوئینز اکا مشترکہ آپریشن
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حسین رجانہ) وہاڑی میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور پنجاب بلڈ انفلوئینز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں شہر کی کئی اہم لیبارٹریز سیل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ لیبارٹریز امام بارگاہ روڈ اور ہسپتال روڈ پر سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

امام بارگاہ روڈ پر واقع پنجاب لیب ،ہمدرد لیب ،سٹی لیب کو سیل کردیا گیا جبکہ ہسپتال روڈ پر لطیف لیب کو سیل کیا گیا۔

ان لیبارٹریز کو متعدد بار چیک کیا گیا لیکن انہوں نے دوبارہ کام شروع کردیا جس پر ان کے خلاف جوائنٹ اپریشن کیا گیا۔ ڈائریکٹر بی ڈی ایس پنجاب ڈاکٹر قمبر شاہ نے بتایا کہ وہاڑی سمیت میلسی بورے والہ میں بھی لیبارٹریز کو چیک کیا جارہا ہے۔میلسی میں چار لیبارٹریوں کو چیک کیا گیا جس میں سے ایک کو سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں