وہاڑی: محکمہ ہیلتھ کے ضلعی افسران کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی، رُورل ہیلتھ سنٹر شرف مسائل کا گڑھ بن گیا

ہسپتال میں چاردیواری ہے نہ ہی پانی، صدیوں پرانے خستہ خال سرکاری کوارٹرز بھی خوف کا منظر پیش کررہے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 21 مئی 2019 17:16

وہاڑی: محکمہ ہیلتھ کے ضلعی افسران کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی، رُورل ہیلتھ سنٹر شرف مسائل کا گڑھ بن گیا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) محکمہ صحت کے افسران کی لاپرواہی نے عوام کی بھلائی کے لیے قائم کردہ رورل ہیلتھ سنٹر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ موضع شرف کا رورل ہیلتھ سنٹر محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔

ہسپتال کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے اس میں ہر وقت جانور چرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کا بھی راج رہتا ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے اس سرکاری ہسپتال میں پانی تک کا انتظام نہ ہے ۔اسکے علاوہ ہسپتال عملہ کےلئے بنائے گئے صدیوں پُرانے سرکاری کوارٹرز بھی ٹُوٹ پھوٹ کر ویران پڑے ہیں اور ایک ڈراﺅنا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ ہسپتال کے گراو¿نڈ میں ٹوٹے ہوئے بجلی کے پولز بھی مسائل پیدا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے ہسپتال کے عملہ اور آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی ضلعی افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس پر اہل علاقہ نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رورل ہیلتھ سنٹر میں سالانہ سینکڑوں لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے، یہاں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ اہلِ علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں