رکھ جملیرا جنگل ساہوکا کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار

جنگل میں سولر ٹیوب ویل لگائے جائیں گے اور محکمہ انہار کے 300ایکٹر رقبے پرشجر کاری ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 21 مئی 2019 17:24

رکھ جملیرا جنگل ساہوکا کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ رکھ جملیرا جنگل ساہوکا کی حالت زار کو بہتر بنا نے کے لئے جامع منصوبہ بنا یا جا رہا ہے جس کے تحت جنگل کے لئے مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی نئے پودوں کو لگانے،ٹیوب ویلوں کی تنصیب،افرادی قوت کی دستیابی پر کام جاری ہے تاکہ حکو مت کے گرین پاکستان پراجیکٹ پر احسن طر یقے سے کام کیا جا سکے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے آفس میں رکھ جملیرا جنگل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفرخان، ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر وسیم سجاد، سب ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر اظہر حیات، ایکسین انہار ظہیر عباس شیخ، رینج فاریسٹ آفیسر تنویر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ درخت ہماری زندگیوں کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

درخت ہمیں خوشگوار اور بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے جنگلوں کو بچانا ہے اسی میں ہماری بقا ءہے۔ کسی بھی ملک کی 25فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ رکھ جملیرا جنگل کو بہتر بنا نے کے لئے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس میں سولرسسٹم کے تحت چلنے والے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جس سے بجلی کی بھی بچت ہو گی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ محکمہ انہار کے 300ایکٹر رقبے پرپودے لگانے کا منصوبہ بنا یا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر وسیم سجاد نے رکھ جملیر ا جنگل کے 5سالہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں