وہاڑی کے بیشتر علاقوں میں 23 مئی سے 29 مئی تک بجلی بند رہے گی

بجلی کی بندش پاور لائنز اور کھمبوں کی دیکھ بھال و مرمت کے سلسلے میں کی جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 21 مئی 2019 17:40

وہاڑی کے بیشتر علاقوں میں 23 مئی سے 29 مئی تک بجلی بند رہے گی
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) سپر نٹنڈ نٹ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی کے مطابق بجلی کے لائنز اور کھمبوں کی دیکھ بھال و مر مت کی وجہ سے سب ڈویژن سٹی، گریڈ اسٹیشن 132کے وی وہاڑی، فیڈر رتہ ٹبہ کی بجلی 23مئی تا25مئی اور 27مئی تا28مئی 2019ءتک،سب ڈویژن لڈن، گریڈ اسٹیشن 132کے وی لڈن،فیڈر احمد آباد کی بجلی 23مئی تا25مئی اور 27مئی تا29 مئی2019ءتک،سب ڈویژن لڈن،گریڈ اسٹیشن لڈن، فیڈ ر نادر والی کی بجلی 25مئی، 27مئی تا 01جون تک،سب ڈویژن عظیم آباد، گریڈ اسٹیشن بوریوالا، فیڈر سٹی5-کی بجلی 28اور29مئی تک اور سب ڈویژن عظیم آباد، گریڈ اسٹیشن بوریوالا فیڈر عارف شاہ کی بجلی صبح06.30سے10.30بجے تک بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں