بہاءالدین زکر یا یو نیور سٹی وہاڑی کیمپس میں پاکستانی معیشت پر سیمینار کا انعقاد

سیمینار میں ماہرین معاشیات پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فرید ی اورڈاکٹر رمضان شیخ نے بھی شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 مئی 2019 13:20

بہاءالدین زکر یا یو نیور سٹی وہاڑی کیمپس میں پاکستانی معیشت پر سیمینار کا انعقاد
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) بہاءالدین زکر یا یو نیور سٹی وہاڑی کیمپس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر معاشیات شعبہ سکول آف اکنا مکس بی زیڈ یو ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی اور ڈائر یکٹر بی زیڈ یو کیمپس وہاڑی ڈاکٹر رمضان شیخ نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ماہر معاشیات شعبہ سکول آف اکنا مکس بی زیڈ یو ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک کو بہت سے سارے معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے موثر معاشی پالیسیاں بنانا ہوں گی۔

تاکہ ہم اپنے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ جد ید معاشی پا لیسوں کی بدولت ہم دنیاکا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ملک کی معیشت کو مستحکم بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی کو ڈائریکٹر بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس ڈاکٹر رمضان شیخ نے یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں