وہاڑی: واپڈا حکام کی مجرمانہ غفلت نے والدین کا پھول مسل کر رکھ دیا

نواحی علاقے 52 شرقی میں بجلی کے پول سے منسلک تار میں کرنٹ آنے سے چار سالہ بچہ عمیر جاں بحق بدنصیب بچے کا چھ سالہ بھائی ابو بکر اور کزن سفیان بھی شدید زخمی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 24 جون 2019 17:34

وہاڑی: واپڈا حکام کی مجرمانہ غفلت نے والدین کا پھول مسل کر رکھ دیا
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 24جُون 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) واپڈا حکام کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے نواحی علاقہ 52 شرقی میں بجلی کے پول کوسپورٹ دینے والی تار میں کرنٹ آنے سے عمیرولدعمران نامی چار سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کاچھ سالہ بھائی ابوبکرولدعمران اوران کاکزن سفیان شدیدزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تینوں معصوم بچے دُکان سے کھانے پینے کی چیزیں لے کر واپس آ رہے تھے کہ بجلی کے پول کے سپورٹ کیلئے لگائی گئی تار سے چھوگئے جس میں مبینہ طورپرکرنٹ آیاہواتھا۔

جس کے نتیجے میں عمیرنا می بچہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اس کابھائی ابوبکراورکزن سفیان شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے سفیان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے ڈی ایچ کیوہسپتال وہاڑی میں داخل کردیاگیاہے جبکہ ابوبکرکی حالت خطرہ سے باہربتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین اوراہل علاقہ کاکہناہے کہ گاوٴں میں پہلے بھی کرنٹ لگنے کے واقعے کی وجہ سے متعدد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو وہاڑی کے واپڈا حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی بھی اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ وہاڑی میں ہر سال موسم برسات کے دوران بہت سے افراد بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کی زد میں آ کر زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں، مگر ان افسوس ناک واقعات کے باوجود واپڈا کی جانب سے صورتِ حال میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں