وہاڑی :نہتے کشمیریوں پر بھارت مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ، میاں عرفان عقیل دولتانہ ممبر صوبائی اسمبلی

میاں عرفان عقیل نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ 23 اگست کو وہاڑی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا سمندر نکلے گا ، میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 21 اگست 2019 16:07

وہاڑی :نہتے کشمیریوں پر بھارت مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ، میاں عرفان عقیل دولتانہ ممبر صوبائی اسمبلی
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور کشمیر کے ایشو پر پوری قوم متحد ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ میاں عرفان عقیل دولتانہ نے مزید کہاکہ وہاڑی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور 23 اگست کو ہونیوالے ورکرز کنوینشن میں ن لیگ کے کارکنوں کا سمندر نکلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہاڑی کے عوام اپنے قائدین کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین ہیں۔ ورکر کنونشن سے یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جہاں سے انہیں نکالنا ناممکن ہیں۔میاں عرفان عقیل دولتانہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپوزیشن کو پریشرائز کرکے چپ کروانا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکا کرتے ہوئے مہنگائی کو فروغ دیا ہے جس سے غریب آدمی کا جینا محال ہوچکا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں