”کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے عالمی دنیا کو اب اپنی بے حسی ختم کرنی ہو گی اور کشمیر یوں کے حق میں کھڑا ہو نا ہو گا“

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا گرائمر سیکنڈری سکو ل وہاڑی میں دفاع پاکستان اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کی منعقدہ تقریب سے خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 ستمبر 2019 15:54

”کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے عالمی دنیا کو اب اپنی بے حسی ختم کرنی ہو گی اور کشمیر یوں کے حق میں کھڑا ہو نا ہو گا“
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔ عالمی دنیا کو اب اپنی بے حسی ختم کرنی ہو گی اور کشمیر یوں کے حق میں کھڑا ہو نا ہو گا ۔مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ ہوئے 40روز سے زائدہو چکے ہیں جوکہ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گرائمر سیکنڈری سکو ل وہاڑی میں دفاع پاکستان اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، ا ے سی احمد نوید،پرنسپل ڈی پی ایس فوزیہ شباب، پرنسپل گرائمر سکول صائمہ سردار، چوہدری محمد سرور، میاں محمد خالد، محمد آصف گجر، راؤ محبوب اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے خاکے اور کشمیر ی ثقافت کو پیش کیا ۔ بچوں نے یوم دفاع کے حوالے سے بھی خوبصورت خاکے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو یوم دفاع کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ بچے ملک وقوم کے مستقبل کا سرمایہ ہیں اور آگے جاکر ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں ہو گی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کوبھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔ ہماری پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا۔اور بھارتی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔انہوں نے مز ید کہا کہ یوم دفاع پاکستان کو منانے کا مقصد اپنے نوجوان نسل میں ملک کی حفاظت کا جذبہ اور حب الوطنی پیدا کر نا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں