وہاڑی میں ڈینگی کی یلغار،ایک ہی خاندان کے تین مریض سامنے آگئے

ڈینگی کے شکارتینوں مریضوں کوڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرادیاگیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 15:54

وہاڑی میں ڈینگی کی یلغار،ایک ہی خاندان کے تین مریض سامنے آگئے
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء،نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) وہاڑی میں ڈینگی کی یلغار،ایک ہی خاندان کے تین مریض سامنے آگئے۔ ڈینگی کے شکارتینوں مریضوں کوڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرادیاگیا۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پرڈینگی کے مریضوں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ڈینگی نے ایک ہی خاندان پریلغارکردی۔

(جاری ہے)

ریلوے لائن کے قریب واپڈاکمپلکس کے عقب میں رہائش پذیرجھگی نشینوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔ تین جھگی نشین سجاد،بشیراورعمران ڈینگی کے مرض کاشکارہوئے ہیں۔ تینوں مریضوں کوڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرادیاگیا۔جھگی نشینوں کاکہناہے کہ ہماری جھگیوں میں حفاظتی انجکشن لگانے یاحفاظتی قطرے پلانے کبھی بھی ٹیمیں نہیں آئیں اورکبھی کسی ٹیم نے ان امراض سے بچاوٴکے بارے میں میں احتیاطی تدابیرکیں اورنہ ہی ہمیں ان سے بچاوٴکے طریقہ کاربتائے گئے ہیں۔ کسی محکمہ کی طرف سے کبھی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ہم گزشتہ بیس سال سے ان جھگیوں میں رہتے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں