وہاڑی: پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

آج شہر کی مصروف ترین شاہراہ جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 18 ستمبر 2019 18:29

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،18ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ ) پنجاب حکومت کی ہدایت پر وہاڑی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن میونسپل ریگولیشن آفیسر ٹی نوید کی سربراہی میں کیا گیا آپریشن کا مقصد شہر کی اصل خوبصورتی کو برقرار رکھناہے۔میونسپل ریگولیشن آفیسرٹی نویدنے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر وہاڑی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آج شہر کی مصروف ترین شاہراہ جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیاہے کیونکہ تجاوزات نے شہر کے حسن کو گہنا کررکھ دیا ہے تجاوزات کے خاتمہ سے شہر کی اصل خوبصورتی برقراررکھنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جناح روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کے بعد سڑک کے اطراف خوبصورت گرین بیلٹ بنائی جائے گی تاکہ خوبصورتی میں مزیداضافہ ہوسکے گاجبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے تجاوزات کرنے والوں کوکہاکہ ازخودتجاوزات کاخاتمہ کردیں جب میونسپل کمیٹی کارروائی کرے گی توپھر کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں