وہاڑی :پولیس تھانہ کرمپورکے اے ایس آئی کاسیاہ کارنامہ سامنے آگیا

اے ایس آئی ملک اظہرنے مبینہ طورپر موضع دھلو کے کے رہائشی نیاز احمد کے گھر گھُس کر اُس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 17:01

وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) پولیس تھانہ کرمپورکے اے ایس آئی کاسیاہ کارنامہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کرم پور میں تعینات اے ایس آئی ملک اظہرمبینہ طورپررات کی تاریکی میں سابق صوبائی وزیرنعیم خان بھابھہ کے آبائی موضع دھلوکے رہائشی نیازولدپناہ محمد کے گھرمیں گھس گیااورنیازمحمدکی بیوی کلثوم بی بی کومبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالاجسے مبینہ طورپرعوام نے رنگے ہاتھوں پکڑلیااوراُس کی خوب درگت بنانے اور اس کامنہ کالاکرکے علاقہ میں گھمانے کے بعدپولیس تھانہ کرمپورکی تحویل میں دے دیا۔

ڈی پی اواخترفاروق نے اپنے ویڈیوبیان میں بتایاہے کہ کلثوم بی بی کامیڈیکل کروالیاگیاہے جبکہ اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے اورجرم ثابت ہونے پراس کومحکمہ میں نہیں رہنے دیاجائے گااورقانون کے مطابق اسے سزادلوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ اے ایس آئی ملک اظہرنے کچھ عرصہ قبل زیادتی کی شکارخاتون کلثوم بی بی کے خاوندنیازمحمدکومنشیات فروشی کے الزام میں گرفتارکراس کے خلاف9سی کامقدمہ درج کرکے جیل بجھوادیاتھاجواس وقت بھی جیل میں ہے جبکہ اے ایسآئی مبینہ طورپرخاتون کوبلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کرتارہا۔

گزشتہ رات حسب معمول اے ایس آئی اس کے گھرآیاتواہل محلہ نے موقع پرپکڑلیا۔خاتون کے بھائی رُستم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ مبینہ طورپرہمارے مخالفین جوکہ منشیات فروش ہیں انہوں نے ہمیں بدنام کرنے کیلئے میری ہمشیرہ کلثوم بی بی اوراے ایس آئی کے تعلقات کی من گھڑت کہانی بنائی ہے۔ اے ایس آئی منشیات فروشوں کوچیک کرنے گیاتھاتومنشیات فروشوں نے اس کوزبردستی میری بہن کے گھردھکیل دیااورخودبھی گھرمیں گھس کراُس کوتشددکانشانہ بناتے رہے۔

مبینہ زیادتی کی شکارخاتون کلثوم بی بی کے بھی متعددویڈیوبیان سامنے آچکے ہیں۔ کسی بیان میں وہ اپنے ساتھ زیادتی کااقرار اورکسی بیان میں انکارکرتی دکھائی دے رہی ہے۔پولیس نے خاتون کلثوم بی بی،اس کی والدہ اوراس کے بھائی رُستم کوبھی اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ڈی پی اواخترفاروق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ تحقیقات کررہے ہیں جوبھی قصوروارپایاگیااس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
وہاڑی :پولیس تھانہ کرمپورکے اے ایس آئی کاسیاہ کارنامہ سامنے آگیا

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں