وہاڑی کے نواحی علاقہ غفورواہ میں نامعلوم ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا

ایس ایچ او تھانہ لڈن عبدالستار گجر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرتقریباًایک گھنٹہ تاخیرسے پہنچے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہو گئے، نعش مین لڈن چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کردی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 17:28

وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) تھانہ لڈن کے علاقہ غفورواہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً ڈیڑھ بجے ڈاکووٴں کوڈکیتی کی واردات سے روکنے پرڈاکووٴں نے چوکیدارکوگولی ماردی۔ چوکیدارموقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ ڈاکوفرارہوگئے۔ واقعات کے مطابق 125 موٹرسائیکل پرسوار2مسلح ڈاکورات تقریباڈیڑھ بجے موضع غفورواہ کی مین مارکیٹ میں واردات کی غرض سے داخل ہوئے توپہرہ پرمامور22سالہ چوکیدارشہزادعرف بگونے چورچورکاشورمچاتے ہوئے مزاحمت کی تومبینہ طورپرڈاکووٴں نے اس پرسیدھا فائرکردیاجوکہ اس کے سینہ میں لگاجس کے نتیجہ میں وہ موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

شوراورفائرنگ کی آوازپراہل علاقہ موقع پرپہنچے تو ڈاکواسلحہ لہراتے ہوئے کچی پکی روڈکی طرف فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے پولیس ریسکیو15اورپولیس تھانہ لڈن کے پی ٹی سی ایل نمبرپرکال کی تومبینہ طورپرایس ایچ اوتھانہ لڈن عبدالستارگجرپولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرتقریباًایک گھنٹہ تاخیرسے پہنچے بعدازاں ڈی پی اواخترفاروق اورڈی ایس پی صدرخالدجاویدجوئیہ بھی موقع پرپہنچ گئے ۔

پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے چوکیدارکی نعش ہسپتال منتقل کردی جبکہ موقع سے شواہداکٹھے کر لیے۔ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ اہل علاقہ نے مقتول چوکیدار کی نعش مین لڈن چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کردیا۔جبکہ نواحی علاقوں کوٹ سادات اور غفورواہ میں تاجروں نے مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال بھی کی۔

اہل علاقہ کی طرف سے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنارہا۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ اس سے قبل بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی لیکن پولیس نے آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کیاجبکہ واردات کی اطلاع کے باوجود پولیس ہمیشہ کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچتی ہے۔ مظاہرین نے پولیس اور نامعلوم ڈاکووٴں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کا کہناتھاکہ جب تک انصاف نہیں ملتا روڈنہیں کھولا جائے تاہم بعدازاں ڈی پی اوکی طرف سے ملزموں کی جلدگرفتاری کی یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کردیاگیاجبکہ مقتول چوکیدار شہزاد عرف بگوکی نمازجنازہ اداکرنے کے بعدآبائی موضع غفورواہ میں سپرخاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں