عارفوالا: بورے والا روڈ پر اڈہ کوارٹر کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ریسکیو ذرائع

ہلاک ہونے والوں میں 30 سالہ اعجاز ولد مظہر، 25 سالہ اکبر اور 25 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 15:34

عارفوالا: بورے والا روڈ پر اڈہ کوارٹر کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ریسکیو ذرائع
عارف والا(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، مُمشاد فرید) بورے والا روڈ پر اڈہ کوارٹر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراسنگ کے دوران آلووٴں سے بھرا ٹرک ڈالے پر الٹ گیا جس کے نیچے دب کر ڈالا میں سوار ڈرائیور اور ہیلپر سمیت تین افراد جاں ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 30 سالہ اعجاز ولد مظہر، 25 سالہ اکبر اور 25 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے۔ ایک متوفی شخص اعجاز بہاولنگر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں