وہاڑی: پی ٹی آئی رہنما چوہدری ارشاد آرائیں اور انکے صاحبزادے کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خصوصی ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما نے وہاڑی اور بوریوالا کی عوام کو صاف پانی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ارشاد آرائیں اور انکے بیٹے عمران ارشاد ایڈوکیٹ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خصوصی ملاقات اور ضلع بھر کے مسائل کے بارے میں گورنر پنجاب کوآگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری ارشاد آرائیں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ وہاڑی سمیت بوریوالا اور میلسی کا زیر زمین پانی آلودہ اور مضر صحت ہے اور پینے کے قابل نہ ہے لیکن عوام مجبورا ًیہی پانی پینے پر مجبور ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یقین دہانی کروائی کہ واٹر بورڈ اتھارٹی کے ممبران کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب میں خاص طور پر صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر ہر جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔ اسکے علاوہ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں تاریخی منصوبے شروع کرچکی ہے جن کے ثمرات کچھ دنوں میں ہی نظر آنے لگیں گے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں