وہاڑی: واپڈاکی جانب سے صارفین کواضافی یونٹس ڈال کرلوٹنے کاسلسلہ بدستورجاری

ہربیج کی میٹرریڈنگ پانچ سے دس دن تاخیرسے کرکے پانچ سے دس دنوں کے اضافی یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 نومبر 2019 12:01

وہاڑی: واپڈاکی جانب سے صارفین کواضافی یونٹس ڈال کرلوٹنے کاسلسلہ بدستورجاری
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) وہاڑی واپڈانے صارفین کواضافی یونٹس ڈال کرلوٹنے کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ ہربیج کی میٹرریڈنگ پانچ سے دس دن تاخیرسے کرکے پانچ سے دس دنوں کے اضافی یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں، جس سے صارفین کوٹیکنیکل طریقہ سے مجبوراًاضافی یونٹوں کے بل اداکرنے پرمجبورہوناپڑتاہے شہریوں کااعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

ذرائع کے مطابق واپڈاحکام نے عوام کواضافی یونٹ ڈال کرریونیواکٹھاکرنے کاسلسلہ جاری رکھاہواہے وہاڑی کے جتنے سب ڈویژن ہیں ہرسب ڈویژن میں تقریبا29بیجزہوتے ہیں اورہربیج کی ریڈنگ کی آخری تاریخ مقررشدہ ہے اوراس تاریخ تک ریڈنگ کرنے کے بعدبیج مکمل کرکے روانہ کرناضروری ہوتاہے لیکن میپکوافسران کی مبینہ ملی بھگت سے ہربیج کی ریڈنگ مقررہ تاریخ پرکرنے کے بجائے5دن سے لے کر10دن تک تاخیرسے کی جاتی ہے لیکن جب بیج مکمل کیاجاتاہے تواس پروہی تاریخ درج کی جاتی جومقررہ تاریخ ہوتی ہے اوربلوں پربھی وہی تاریخ پرنٹ ہوتی ہے اس طرح صارفین کوہرماہ5سے10دن کے اضافی یونٹ ڈال کربل بھجوائے جارہے ہیں اوریہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

میپکوکے باخبرذرائع کاکہناہے کہ عوام کوان اضافی یونٹس کااحساس تک نہیں ہونے دیاجارہااورواپڈاحکام دھڑلے سے اضافی یونٹس کی قیمت وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں آصف خان،عامرخان،ربنواز،غلام مجتبیٰ،عبدالرب،عبداللطیف،وقاص احمد، عبدالشکور، مظفرحسین،وسیم احمد کاکہناہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کودووقت کی روٹی کمانامشکل سے مشکل ترہوتاجارہاہے واپڈاحکام نے طویل عرصہ سے اتنابڑاظلم شروع کررکھاہے اورمبینہ طورپراس میں میپکوکے اعلی حکام بھی برابر کے شریک ہیں۔ انہوں وزیراعظم عمران خان اورچیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں