تمام شہری عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال کریں ، ڈپٹی کمشنر وہاڑ ی

جمعہ 21 جنوری 2022 15:37

وہاڑ ی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) :ڈپٹی کمشنر وہاڑ ی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ تمام شہری عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال کریں کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا سے بچا جا سکتا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا جو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا اولین ترجیح ہے ہوٹلوں میں اور میرج ہالوں میں ویکسین شدہ افراد کو اجازت ہو گی میرج ہال انڈور تقریبات میں 0 30افراد اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات یا اجتماعات میں 500افراد کی اجازت ہو گی اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا تمام مزارات صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھلے رہیں گے مساجد اور دیگرعبادت گاہوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے تفریحی پارکس ویکسین شدہ لوگوں کیلئے کھلے رہیں گے کسی بھی قسم کے کھیل یا جم کیلئے ویکسین شدہ ہونا ضروری ہے تمام دفاتر میں ملازمین ویکسینیٹڈ ہونے چاہئیں۔


وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں