نہری پانی چوری روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنروہاڑی

جمعہ 13 مئی 2022 16:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نہری پانی چوری روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے نہری پانی چور کاشتکاروں کے لئے نقصان کا باعث بنتے ہیں جس سے ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی نہیں پہنچتا اور ان کے فصلوں کو نقصان ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ ادارے منظم انداز میں کارروائیاں کر کے پانی چوروں کو موقع سے گرفتار کرکے جیل بھجوائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پانی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی جنر ل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن،اے سی بوریوالا بلاول علی،اے سی میلسی غلام مصطفی سحر، ڈی ایس پی میاں عبدالرؤف، ایکسین محکمہ انہار ایسٹرن بار ڈویژن ظفر اقبال بودلہ،ایکسین لوئر ویسڑن بار ڈویژن فاروق ضیاء،ایکسین اپر ویسڑن بار ڈویژن ندیم بھٹی،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا عارف، ڈپٹی ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ محمد اسلم لڑکا،ایس این اے خرم سلیم، ایس ڈی او سینچا والہ جہانزیب، ایس ڈی او لوئر ویسڑن بارارشد ندیم، ایس ڈی او قب پور محمد سہیل اکرم، ایس ڈی او ہیڈ اسلام محمد ارشد، ایس ڈی او لوئر ویسڑن بار اشعر طارق اور دیگر افسران موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ تحصیل کی سطح پر قائم کر دہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر پانی چوروں کے خلاف اقدامات کریں اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں