ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنروہاڑی

پیر 16 جولائی 2018 23:32

وہاڑی۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھرسے بچائوکیلئے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریںاور جہاں بھی ڈینگی لاروا ملے اس کی اطلاع دیں۔ڈینگی ٹیموں کو اینڈرائیڈ فون مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی رپورٹنگ بہتر اور تیز تر کرسکیں۔

کہیں بھی ڈینگی کالاروا ملے تو اسے چھپانے کی بجائے فوری طور پر تلف کیا جائے،یہی ہماری کامیابی ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوںنے ان خیالات کا اظہارمحکمہ صحت کے زیر اہتمام جناح ہال میں منعقدہ ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عبدالجبار،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی،چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر،ڈی ایس پی ٹریفک شبیر وڑائچ،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن رائو راشد حفیظ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئررائے اختراظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری محمد معروف چوہدری اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعدازاںڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میںانسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں بلدیہ ہال سے جناح روڈ تک آگاہی واک کی گئی اور ان کی موجودگی میں خانیوال روڈ پر پٴْرانے ٹائروں کو تلف کیا گیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں