انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسرکاری ٹیچر محمد عباس ملازمت سے معطل

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

وہاڑی۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گو رنمنٹ پرائمری سکول ٹبہ سلطان پور کے ٹیچرمحمدعباس کو ملازمت سے معطل کر دیا اور مختلف یو نین کونسل کے چیئر مینز، وائس چیئر مینز اور کو نسلر ز کو وارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مینز یو نین کو نسل شو کت علی واہلہ ،اختر نواز بھٹی، افضال یو سف جٹ ،عبدالوحید گریوال، بشیر احمد ، شہزاد احمد ، غلام نبی ، چوہدری ظفر جٹ ، سید محمد خالد بخاری ،توصیف احمد خان،سید اقبال حسین شاہ، وائس چیئر مینز یو نین کو نسل محمد طاہر، میاں خالق اور کونسلرز محمد یوسف ، ابرار خان،ملک حبیب ، مہر ظفر اقبال کو وارننگ جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد کر ایا جا رہا ہے بلدیا تی نمائندے اپنے آپ کو الیکشن کی سر گرمیوں سے دور رکھیں سرکار ی ملازمین کسی بھی صور ت الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں